منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

یوکرین جنگ: کینیڈا کا روس کے خلاف بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا : کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے روس سے خام تیل کی درآمد پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے یوکرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے روس سے تیل کی خریداری پر پابندی عائد کردی۔

جسٹن ٹروڈو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران تیل کی خریداری پر پابندی کا اعلان کیا اور کہا کہ حالیہ برسوں میں کینیڈا کی جانب سے روسی تیل کی کم مقدار کے باوجود یہ اقدام ایک مضبوط پیغام ہے۔

- Advertisement -

ٹروڈو نے کہا کہ ‘ہم روسی خام تیل کی تمام درآمدات پر پابندی کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ اس شعبے کی وجہ سے صدر پوٹن اور روسی اولیگارچز بہت فائدہ لے رہے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2019 میں کینیڈا نے یومیہ 17,870 بیرل روسی خام تیل درآمد کیا جو کہ اس کی کل تیل کی درآمدات کا تقریباً 2.6 فیصد تھا لیکن کینیڈین حکومت کے مطابق 2020 میں یہ تعداد صفر پر آ گئی۔

روس یوکرین جنگ: خارکیو میں پولیس ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ

جسٹن ٹروڈو نے روسی فوج سے لڑنے کےلیے یوکرین کو ٹینک شکن ہتھیاروں کی کھیپ بھیجنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یوکرین پر حملہ کرکے پیوٹن نے خوفناک غلطی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں