جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

عمراکمل نے ٹیم کو فتح دلوا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے راؤنڈ  میں واپڈا نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو4  وکٹوں سے شکست دیدی۔

یہ اس ٹورنامنٹ میں واپڈا کی دوسری کامیابی ہے۔ اس نے پہلے میچ میں کے آر ایل کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔

آج نیشنل بینک اسٹیڈیم میں میچ کے چوتھے اور آخری دن واپڈا نے اپنی دوسری اننگز 114 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے جیت کے لیے مزید  106 رنز درکار تھے جو اس نے مزید دو وکٹیں گرنے کے بعد بنالیے۔

- Advertisement -

 گزشتہ روز کے ناٹ آؤٹ بیٹر عمراکمل اپنے اسکور میں 24 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ان کی 85 رنز کی اننگز میں دس چوکے شامل تھے۔  ایاز تصور نے بھی دس چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔ محمد جنید نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پریذیڈنٹ ٹرافی کا تیسرا راؤنڈ 28 دسمبر سے شروع ہوگا جس میں ایس  این جی پی ایل کا مقابلہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔ کے آر ایل کی ٹیم یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سامنا کرے گی جبکہ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں غنی گلاس اور پی ٹی وی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں