ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

حارث رؤف رنز زیادہ کیوں دے رہے ہیں؟ عمر گل نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے حارث رؤف کے رنز زیادہ دینے کی وجہ بتادی۔

گزشتہ روز چنئی میں پاکستان کو افغانستان نے باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں دوسری کامیابی حاصل کی اور پاکستان کی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی تقریباً ناممکن بنادی ہے۔

قومی ٹیم کی بدترین شکست پر سابق کرکٹرز کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا کہ ہمارے ساتھ میچ 15 اوورز میں ہی نکل گیا تھا جب افغان اوپنر نے شاندار شراکت قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف رنز اس لیے دے رہے ہیں کہ یہ پچز ایسی نہیں ہے یہاں شام کے وقت گیند بلے پر اور زیادہ اچھا آتا ہے، جب آپ چھ میں چار گیندیں جگہ پر نہیں کرسکتے تو آپ کو ایسی ہی کٹ پڑے گی۔

عمر گل نے کہا کہ دوسری ٹیمیں پہلے چھ سے سات اوورز میں بیٹرز کو مشکل میں ڈالتی ہیں لیکن ہمارے یہاں پر الٹا ہی ہورہا ہے بولرز کو مار پڑ رہی ہے، ہم نئے گیند سے فائدہ نہیں اٹھا رہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ہم نے 80 فیصد گیندیں آف سائیڈ اسٹمپ اور شارٹ آف لینتھ کی ہیں۔

عمر گل نے کہا کہ حارث رؤف فزیکلی تھکا ہوا نظر آرہا ہے وہ آرام کرنا چاہتا ہے لیکن بینچ پر کوئی نہیں ہے۔

دوسری جانب سہیل تنویر نے کہا کہ حارث رؤف کو چاہیے کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں، وہ ٹیپ بال کرکٹ اور اسٹریٹ کرکٹ پھر پی ایس ایل کھیل کر ٹیم میں آگئے لیکن انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

سہیل تنویر نے کہا کہ حارث رؤف کا قصور نہیں ہے لیکن انہیں بھی چاہیے کہ وہ خود فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں ٹی 20 میچ چار اوورز کرنے ہوتے ہیں بیٹر غلطی کرتے ہیں آپ کو وکٹیں مل جاتی ہیں لیکن ون ڈے میں ایسا نہیں ہےآپ کو لائن و لینتھ پر بولنگ کرنا ہوتی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں