23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

انتونیوگیٹریز جلدپاک بھارت وزرائےاعظم سےملاقات کریں گے،اقوام متحدہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگیٹریز کےترجمان کا کہناہےکہ گیٹریزمقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ ہیں اور جلد پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کےترجمان اسٹیفنزڈی جورک نے نیویارک میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےسیکریٹری جنرل کوکشمیرکی صورتحال پر بریفنگ دی تھی۔

ترجمان سیکریٹری جنرل کا کہناہےکہ ملیحہ لودھی نے سیکریٹری جنرل کومقبوضہ کشمیر کے علاقوں کپواڑہ اورراجوڑی کی صورت حال سمیت ورکنگ باؤنڈری اورایل اوسی پرکشیدگی کی تفصیلات بتائیں۔

- Advertisement -

ترجمان اسٹیفنزڈی جورک کے مطابق انتونیوگیٹریز جلدہی مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت وزرائےاعظم سےبات کریں۔

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل دنیامیں پھیلےہوئےتمام مسائل کودیکھ رہےہیں،انہوں نےچھ جنوری کودونوں ممالک میں مصالحت کی پیشکش کی تھی۔

مزید پڑھیں:اقوام متحدہ کاشام میں قیام امن کیلئےثالثی میں توسیع کااعلان

یاد رہے کہ اس سےقبل گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگیٹریز کا کہنا تھاکہ جنگیں روکنے کےلیے بالکل نئی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

واضح رہےکہ انٹونیوگیٹریز نےکہا کہ اقوام متحدہ کو دنیا میں درپیش چیلنجز سےنمٹنے کےلیے کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں