اشتہار

انڈر انوائسنگ: فشریز پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف اے ٹی ایف کی سخت شرائط کے بعد وزارت میری ٹائم نے فشریز پر بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے میری ٹائم افیئر محمود مولوی نے خبردار کیا ہے کہ 5 دسمبر تک تمام ایکسپورٹرز ‘کم سے کم ایکسپورٹ پرائز’ پر عمل درآمد کریں، اور 5 دسمبر تک کم از کم ایکسپورٹ پرائز کی فہرست وزارت میری ٹائم کو فراہم کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ پرائز کی فہرست ایکسپورٹ کے لیے کسٹم کے حوالے کی جائے گی، 20 سے 30 فی صد انڈر انوائسنگ کی وجہ سے معیشت کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

محمود مولوی نے کہا کہ انڈر انوائسنگ ختم ہونے سے فشریز کی ایکسپورٹ میں 600 ملین امریکی ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوگا، انھوں نے کہا پاکستان میں انڈر انوائسنگ اور غیر قانونی طور پر حوالہ یا ہنڈی کے ذریعے پیسے کی منتقلی کی اجازت نہیں ہے، حوالہ ہنڈی کا کام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے نکات کے خلاف ہے۔

ٹیکس کلیکشن ملک کی سیکیورٹی کا مسئلہ بن چکا ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم کے مشیر کے مطابق پاکستان سے سالانہ 450 ملین ڈالر کی مچھلی اور سمندری غذا ایکسپورٹ کی جاتی ہے، پاکستانی سمندری خوراک کا 65 سے 70 فی صد چین اور 30 سے 35 فی صد تھائی لینڈ، انڈونیشا، ملیشیا، سعودی عرب، دبئی اور بحرین ایکسپورٹ ہوتی ہے۔

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ انڈر انوائسنگ فہرست فراہم نہ کرنے والوں کی ایکسپورٹ اور پرمٹ بھی منسوخ کر دیا جائے گا، 5 دسمبر کے بعد انڈر انوائسنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی ہوگا۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں 630 رجسٹرڈ کمپنیاں اور 250 کے قریب ایکسپورٹرز کام کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں