تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب:‌ اہلیہ کو منانے کا انوکھا انداز

ریاض: سعودی عرب میں واقع لڑکیوں کے اسکول میں سیکیورٹی سیفٹی محکمے کے کارکن نے ٹیچر (اہلیہ) کو منانے کے لیے انوکھا انداز اختیار کیا اور کمرے کو محبت بھرے پیغامات سمیت مختلف اشیاء سے سجا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مقامی لڑکیوں کے اسکول کی پرنسپل اُس وقت حیران ہوئیں جب انہوں نے اسکول عملے کی خاتون رکن کے کمرے کا دروازہ کھولا تو وہاں محبت کے پیغامات اور دیگر اشیاء آویزاں تھیں۔

کمرے میں سونے کا ہار، کئی گلدستے اور کئی محبت بھرے پیغام موجود تھے جنہیں دیکھ کر پرنسپل حیران رہ گئیں کیونکہ  انہیں دیکھنے سے محسوس ہورہا تھا کہ کسی مرد کی طرف سے رکھے گئے ہیں اور یہاں خواتین کے علاوہ کسی کے داخلے کی اجازت نہیں۔

Saudia-1

اسکول سربراہ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے عملے کے دیگر اراکین کو طلب کیا جن میں سے ایک نے کمرے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جسے اب تک کئی ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

بعد ازاں واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ یہ سامان سیکیورٹی اینڈ سیفٹی کے محکمے سے وابستہ کارکن نے اپنی اہلیہ (ٹیچر) کو منانے کے لیے اسکول میں رکھا تھا اور وہ اسکول بند ہونے کے بعد کمرے میں داخل ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -