تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف میچ جیت لیا

راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم ترین میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےکراچی کنگزکیخلاف 6 وکٹوں سے فتح سمیٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 202رنز کا ہدف آخری اوورمیں حاصل کیا، اعظم خان نے72رنز کی میچ وننگ اننگزکھیلی۔

فہیم اشرف نے41اورایلکس ہیلزنے34رنزکاحصہ ڈال کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر،تبریز شمسی اورعامریامین ایک ،ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

کپتان کراچی کنگز عماد وسیم کی پی ایس ایل کیریئربیسٹ92رنزکی اننگز رائیگاں گئی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے، کپتان عماد وسیم نے 54 گیندوں پر 92 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، اسی کے ساتھ ہی انہوں نے رواں پی ایس ایل سیزن میں اپنے 300 رنز بھی مکمل کئے تھے

عرفان نیاز نے کپتان عماد کا بھرپور ساتھ دیا، دونوں بیٹرز کے درمیان 99 رنز کی عمدہ شراکت داری قائم ہوئی، عرفان نیازی 30 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس کے علاوہ روسنگٹن 20، طیب طاہر 19 اور میتھوویڈ نے 13 رنز اسکور کئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے دو وکٹیں حاصل کیں، رومان رئیس، حسن علی اور فہیم اشرف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

کراچی کنگز اسکواڈ: ایڈم روسنگٹن، طیب طاہر، شعیب ملک، عرفان خان، میتھو ویڈ، عماد وسیم (کپتان)، شرجیل خان، اینڈریو ٹائے، محمد عامر، تبریز شمسی اور عامر یامین۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ: کولن منرو، ایلکس ہیلز، روسی وینڈرڈیوسن، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، آصف علی، فہم اشرف، ٹام، کرن، مبشر خان، حسن علی، رومان رئیس۔

پی ایس ایل کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments