ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

امریکا کے تعاون سے اسرائیل نےغزہ کو ملبے کا ڈھیر بنایا، امریکی قانونی حقوق گروپ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی قانونی حقوق گروپ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ امریکی حکومت کے تعاون سے اسرائیل نےغزہ کو ملبے کا ڈھیربنا دیا ہے۔

قانونی حقوق گروپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت کے تعاون سے اسرائیل نےغزہ میں قحط پیدا کیا، امریکی حکومت کے تعاون سے اسرائیل نے فلسطینیوں کیلئے امداد روکی، بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو نسل کشی کیلئے غیرمشروط حمایت فراہم کی۔

امریکی گروپ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کو نسل کشی کے اقدام کا جوابدہ ٹھہراتے ہیں، فلسطینیوں کیخلاف امریکی سرپرستی میں اسرائیلی نسل کشی ہورہی ہے۔

- Advertisement -

بےلگام اسرائیل کو روکنے کیلئےامریکی حکومت نے کچھ نہیں کیا، امریکی عدالتیں آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہیں۔

امریکی قانونی حقوق گروپ نے مزید کہا کہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے بڑھتے شدد کو روکنے کے بجائے اسرائیل کو فنڈز فراہم کیے۔

دریں اثنا کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے غزہ میں 128 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی شہادت کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا، ادارے نے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ میں 128 صحافی اور میڈیا ورکرز کو شہید کیا۔

سی پی جے نے کہا کہ شہید صحافیوں اور میڈیا ورکرز میں 5 فلسطینی بھی شامل ہیں، اسرائیل نے 5 صحافیوں کو جان بوجھ کر صحافتی ذمہ داری کے دوران شہید کیا۔

کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس نے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ کی صورتحال پر رپورٹنگ کو محدود کرنے کی کوشش کی، میڈیا کو محدود کرنے کی کوشش میں اسرائیل نے میڈیا ہاؤسز تک کو نشانہ بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں