منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

تنازع کو کسی صورت بڑھتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا کا ایران کو واضح پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایران کو واضح پیغام ہے تنازع کو کسی صورت بڑھتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سات اکتوبر حملے کے بعد خطے میں کشیدگی پھیلنے سے متعلق فکرمند ہیں، خطے میں کشیدگی کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں کی ہیں۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بیانات نتیجہ خیز اور مفید تھے، امریکا معاملے میں تمام فریقوں سے تحمل کی اپیل کرتا ہے۔

- Advertisement -

امریکی ترجمان نے کہا کہ ایران کے حملے اختلافات کے بیج بونے کے مترادف ہیں، ایران برسوں سے حماس، حزب اللہ اور حوثیوں کی فنڈنگ بھی کرتا ہے، ایرانی اقدامات علاقائی عدم استحکام میں اضافہ کرنے کیلئے ہیں، ایران کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا ایک بڑا اور نان نیٹو اتحادی ہے، پاکستان اورایران کےدرمیان کشیدگی بڑھتےہوئےنہیں دیکھنا چاہتے، نہیں سمجھتاپاکستان اورایران کشیدگی غزہ سے جڑی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کو واضح پیغام میں کہا کہ تنازع کوکسی صورت بڑھتاہوانہیں دیکھناچاہتے، پاکستان اور ایران سے تحمل کامظاہرہ کرنے پر زور دیتے رہیں گے۔

سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش کے حوالے سے میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش کی تحقیقات کہاں تک پہنچی، بھارتی سازش کےمعاملے پرامریکی محکمہ انصاف کی تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستان میں ہونے والے الیکشن سے متعلق ترجمان نے کہا کہ چاہتےہیں کہ پاکستان میں آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات ہوں، پاکستان میں ایسےانتخابات ہوں کہ پاکستانی عوام مرضی کااظہارکرسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں