تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکن قونصلیٹ کے تحت کنسرٹ، امریکی بینڈ کی پرفارمنس

کراچی: امریکی قونصلیٹ کے تحت کنٹری میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکا کے معروف میوزیکل بینڈ ’’ڈلاس براؤن‘‘ نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکا کو محظوظ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع امریکن قونصلیٹ کی جانب سے گرینچ یونیورسٹی کنٹری میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جنرل گریس شیلٹن اور گرینچ یونیورسٹی کے عہدے داروں سمیت 200 طلبہ اوراساتذہ نے شرکت کی۔

میوزیکل کنسرٹ میں پہلی بار پاکستان آنے والے امریکا کے کنٹری میوزیکل گروپ ’’ڈلاس براؤن بینڈ‘‘ نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی، اس موقع پر امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کنٹری میوزک نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے‘‘۔

us-2

انہوں نے کہا کہ ’’اس میوزیکل کنسرٹ کے کامیاب انعقاد پر قونصلیٹ کو بہت خوشی ہے کیونکہ طلبہ اور اساتذہ بینڈ کے فن سے لطف اندوز ہوئے اور  اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا‘‘۔

جنرل گریس شیلٹن نے بینڈ کی پرجوش پرفارمنس پر میوزیکل گروپ کے تمام اراکین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈلاس براؤن بینڈ اپنے مرکزی گلوکار ڈلاس براؤن کی قیادت میں دنیا بھر میں پرفارم کرچکا ہے، جن میں برازیل، کمبوڈیا، تھائی لینڈ جیسے ممالک شامل ہیں۔

us-1

خیال رہے پورلٹ اوریگان سے تعلق رکھنے والے ڈلاس براؤن بینڈ نے گزشتہ دنوں حیدرآباد میں منعقد ہونے والے لاہوتی میلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Comments

- Advertisement -