جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

امریکا میں آج کل صدارتی امیدواروں کی مہم زور و شور سے جاری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں آج کل صدارتی امیدواروں کی مہم زور و شور سے جاری ہیں، ایسے ہی ری پبلکن کے ایک امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کے حوالے سے سوال پر وضاحت نہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

         ری پبلکنز کے متوقع صدارتی امیدوار ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے آج کل امریکی میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تقاریر میں ہسپانویوں ، ایشیائی اور امریکا میں بسنے والے دیگر تارکین وطن کو تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں تاہم نیو ہیمشائر میں ایک ریلی میں ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ مسلمان امریکا کا ایک مسئلہ ہیں اور صدر اوباما بھی ایک مسلمان ہیں اور امریکی نہیں، اس سوال پر وضاحت پیش کرنے کی بجائے ٹرمپ نے اس سوال کو مذاق میں ٹال دیا۔

اس واقعہ کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی جارہی ہے کہ انہوں نے یہ جاننے کے باوجود کہ صدر اوباما مسلمان نہیں وضاحت پیش کیوں نہیں کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تنقید کا جواب دینے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ٹویٹ کی کہ کہ صدر اوباما کا دفاع کرنا ان کی ذمہ داری نہیں اور اگر ایسی صورتحال صدر اوباما کے ساتھ پیش آئے تو ممکن ہی کہ وہ ان کا دفاع کریں۔

- Advertisement -

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کیا یہ میری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ جب بھی کوئی صدر اوباما کے بارے میں بات کرے تو کیا یہ میری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ میں ان کا دفاع کروں، میں ایسا نہیں سمجھتا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اگر اپنے مذکورہ حمایتی کو سوال کرنے سے روکتے تو ان پر اظہار رائے کی آزادی میں خلل ڈالنے کا الزام لگ جاتا، ٹرمپ کے ان بیانات پر ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے یہاں تک کے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ ٹرمپ ایسے پہلے ری پبلکن نہیں جنہوں نے ووٹ حاصل کرنے کیلئے ایسے بیانات دیئے ہوں، ٹرمپ کے ان بیانات پر ہیلری کلنٹن سمیت دیگر سیاست دانوں نے بھی کڑی تنقید کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں