ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

امریکا اور کینیڈا میں پاکستانیوں کے ٹریول ایڈوائزری کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا اور کینیڈا میں پاکستانی نژاد شہریوں کے ٹریول ایڈوائزری جھوٹی نکلی۔ جعلی پروپیگنڈے کی امریکی محکمہ خارجہ نے بھی تردید کر دی۔

ایک سیاسی جماعت نے سیاسی مقاصد کیلیے پروپیگنڈا کیا تھا کہ امریکا اور کینیڈا سے پاکستان جانے والے نائیکوپ استعمال نہ کریں بلکہ اپنے امریکی یا کینیڈین پاسپورٹ پر ویزہ لگوا کر پاکستان جائیں۔

یہ پروپیگنڈا بھی کیا گیا تھا کہ نائیکوپ کے بجائے امریکی یا کنیڈین پاسپورٹ پر جانے والوں کی پاکستان میں امیگریشن بطور امریکی یا کینیڈین شہری ریکارڈ ہوگی اور انہیں امریکی یا کنیڈین شہری کو حاصل سہولتیں ملیں گی۔

- Advertisement -

سیاسی جماعت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کیلیے غلط معلومات پھیلائی گئیں۔

یہ پروپیگنڈا بھی کیا گیا کہ امریکا نے پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈال کر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔ اس جعلی پروپیگنڈے کی امریکی محکمہ خارجہ نے بھی تردید کی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ جعلی سفری وارننگ سے آگاہ ہیں، پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کیلیے سرکاری ٹریول ایڈوائزری صرف آفیشل اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے جاری کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں