جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی ہے، امریکی محکمہ خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، پاکستان کیساتھ علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر شراکت کے منتظر ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ہم تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بات کرتے ہیں جو پاکستانی عوام منتخب کرتے ہیں، ہم پاکستانی سیاسی جماعتوں سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھی جائے گی، جبکہ اس حوالے سے دو طرفہ بات چیت جاری رہتی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر شراکت کے منتظر ہیں، پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے۔

دوسری جانب امریکا نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں جہازوں پر کئے جانے والے حملوں کے جواب میں 10 ملکی اتحاد کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے علاوہ دیگر ملکوں میں، فرانس، اٹلی، اسپین، ناروے، نیدر لینڈز، بحرین اور Seychelle شامل ہیں۔

حج 2024، سعودی حکومت کا حجاج کی سہولت کیلئے اہم اقدام

حوثیوں کے حملوں کے خلاف امریکی وزیر دفاع نے بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا۔جبکہ ایران کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ اس طرح کے اتحاد کو ’غیر معمولی مسائل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں