منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

’’امریکا 2026 کے ورلڈکپ میں بھی پاکستان کو ہرادے گا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2026 کے ورلڈکپ میں امریکا سے بھی ہار جائے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ سالوں سے کافی مشکلات کا شکار ہے اور ان می پرفامنس دن بہ دن تنزلی کا شکار ہوتی جارہی ہے، پہلے بابر اعظم کی کپتان میں گرین شرٹس کو 2023 ورلڈکپ میں گروپ مرحلے سے باہر ہونا پڑا جبکہ افغانستان نے پہلی بار ون ڈے میچ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کیا۔

بعدازاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 بھی بابر کی کپتانی میں پاکستان کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا جہاں اسے امریکا جیسی نوآموز ٹیم کے ہاتھوں ذلت اٹھانا پڑی، پھر بھارت سے ہار کر وہاں سے بھی ٹیم گروپ اسٹیج سے ہی چلتی بنی۔

- Advertisement -

اب بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ میچ میں پہلی بار پاکستان کو ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا جبکہ یہ شرمناک شکست قومی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر اٹھانا پڑی۔

ایسے میں سابق پاکستانی پیسر محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم امریکا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہارے، جو پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہے تھے، اس وقت جس طرح کی صورتحال چل رہی ہے، میں آپ کو اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ امریکا اگلے ورلڈ کپ 2026 میں بھی پاکستان کو ہرائے گا۔

محمد آصف نے کہا کہ 2026 ورلڈ کپ سے پہلے ہمیں کپتان، کوچ اور کھلاڑیوں کو تبدیل کرنا ہوگا، ہمیں دو سال کی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں ایسی ٹیم بنانی ہوگی کہ یہ وہ 20 کھلاڑی ہیں جن کے ساتھ ہم کام کرنا چاہتے ہیں، تاہم ہم پھر سے وہی باتیں دہرا رہے ہیں، اسی لیے میں آپ کو یہ بتا رہا ہوں کہ آگے کیا ہونا ہے۔

محمد آصف نے مزید کہا کہ جب اگلے دو سالوں میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آگے بڑھ رہی ہیں تو ہم تنب بھی اسی جگہ پر موجود ہونگے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں