10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

خیبر باڑہ میں حملہ ، خودکش حملہ آور کے زیر استعمال گاڑی چوری کی نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر کے باڑہ بازار حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی چوری کی نکلی، گاڑی ایک ہفتہ پہلے راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی، باڑہ خودکش حملہ آور کے زیر استعمال گاڑی چوری کی نکلی۔

اڑہ حملہ آورکےزیراستعمال گاڑی ایک ہفتہ قبل راولپنڈی سےچوری ہوئی تھی ، جس کے بعد گاڑی چوری کی ایف آئی ار نیوٹاؤن روالپنڈی کے تھانے میں درج کرائی گئی تھی۔

- Advertisement -

ایف آئی آر مین کہا گیا کہ گاڑی 12جولائی سٹی شاپنگ سنٹرروالپنڈی سے چوری ہوئی ، باڑہ حملےمیں استعمال گاڑی کانمبر 2011 کاماڈل اور سفید رنگ کی تھی۔

یاد رہے گذشتہ روز خیبرپختونخوا پولیس نے خیبر کے تحصیل ہیڈکوارٹر پردہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنادی تھی، عمارت میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دونوں خودکش بمبار مارے گئے تھے جبکہ تین اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

ایک دہشت گرد تحصیل کمپاؤنڈکے مرکزی دروازےسےاندرگھسا، اس کےدوسرےساتھی نےعقبی دروازے سےگھسنےکی کوشش کی تاہم پہلے سے الرٹ پولیس اہلکاروں نےتابڑ توڑ گولیاں برسادیں، جس میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکےسےاڑالیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں