جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

وینزویلا: جون گائیڈو کی بغاوت کی کوشش ناکام بنادی، وزیردفاع

اشتہار

حیرت انگیز

کراکس: وینزویلا کے وزیردفاع ولادی میرپادرینو کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو نے ملک میں بغاوت کی کوشش کی جسے ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو نے خود ساختہ طور پر ملکی صدر کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں سینکڑوں افراد نکولاس مادورو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے وزیردفاع ولادی میرپادرینو کا کہنا تھا کہ جون گائیڈو نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ صدر نکولاس مادورو ملک کے منتخب صدر ہیں، ملک کے عوام کو ان کے خلاف کرنے کی کوشش کی گئی، البتہ حکام نے تمام تر کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

دوسری جانب وینزویلا کے مغربی حمایت یافتہ اور خود ساختہ صدر خوآن گوآئیڈو نے کہا ہے کہ صدر مادورو کو اقتدار سے الگ کرنے کے لیے ’حتمی مرحلے‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔

دریں اثنا امریکا نے موقف اختیار کیا ہے کہ وینزویلا معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے، جبکہ امریکا کا اس میں کوئی مداخلت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور پارلیمںٹ کے اسپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا جس کے بعد امریکا اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

روس کا امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے میں وینزویلا اور کیوبا کی مددکا اعلان

بعد ازاں امریکا میں تعینات وینزویلا کے ملٹری اتاشی کرنل جوش لوئس سلوا کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تھی جس میں وہ نکولس ماڈورو سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما جون گائیڈو اعلان وفاداری کررہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں