پشاور: معروف صدارتی ایوارڈ یافتہ لیجنڈ اداکار افتخار قیصر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے معروف اداکارافتخار قیصر آج پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں انتقال کرگئے وہ گزشتہ کئی روزسے علیل تھے۔
شہبازشریف کا اداکارافتخارقیصر کےانتقال پراظہارافسوس
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےمعروف اداکار افتخار قیصر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افتخار قیصرنےاداکاری میں اپنا علیحدہ مقام پیدا کیا، ان کی فن اداکاری کےلیےخدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صدارتی پرائیڈ آف پارمنس ایوارڈ یافتہ اداکار افتخار قیصر کو طبعیت ناساز ہونے پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
لیجنڈری اداکار افتخار قیصر طبعیت ناساز ہونے پراسپتال منتقل
لیجنڈری اداکار کو اسپتال انتظامیہ نے داخل نہیں کیا اور وہ 9 گھنٹے تک تشویش ناک حالت میں کھلے آسمان تلے پڑے تھے۔
وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے اداکار افتخار قیصر کی علالت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان کی دیکھ بھال کی کرنے کی ہدایت کی تھی۔
واضح رہے کہ معروف اداکار افتخار احمد نے اپنے فنی کیریئرمیں ہندکو،پشتو اور اردو کے کئی ڈراموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے لیکن انہیں شہرت ’ففٹی ففٹی‘ اور پشتو میں ’رنگ پہ رنگ‘ سے ملی۔