جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

افغانستان کیخلاف فتح، پاکستان نے منفرد ریکارڈ بنا لیا!

اشتہار

حیرت انگیز

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایک منفرد ریکارڈ بنا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل پاک افغان سیریز سری لنکا میں کھیلی جا رہی ہے جہاں گزشتہ روز دمبولہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تاہم اس فتح کے ساتھ ہی ایک منفرد ریکارڈ بھی قومی ٹیم نے بنا لیا۔

پاکستان نے کسی بھی ون ڈے میں 205 رنز سے کم ٹوٹل کرنے کے بعد سب سے بڑی فتح اپنے نام کرکے یہ ریکارڈ بنایا ہے۔

- Advertisement -

گرین شرٹس نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پوری ٹیم صرف 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یہ پہلا موقع تھا کہ افغانستان کے خلاف کسی میچ میں قومی ٹیم آل آؤٹ ہوئی۔

افغانستان نے 202 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب شروع کیا لیکن پاکستانی بولر قہر بن کر افغان بیٹنگ پر ایسے برسے کہ ان کی پوری ٹیم 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی اس طرح یہ میچ پاکستان نے 142 رنز کے بڑے مارجن سے اپنے نام کیا۔

 

صرف یہی نہیں بلکہ افغانستان کا 59 رنز کا اسکور کسی بھی ٹیم کا پاکستان کے خلاف کم ترین اسکور بھی بن گیا۔

پاکستان کرکٹرز کی ہمبنٹوٹا کے میدان میں نماز کی ادائیگی

یاد رہے کہ اس سے قبل کسی بھی ون ڈے کی پہلی اننگ میں 205 سے کم اسکور کرنے کے بعد سب سے بڑی فتح حاصل کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے پاس تھا جس نے 2018 میں 198 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد زمبابوے کو 120 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں