10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ویڈیو: آسٹریلیا میں میچ کے دوران نوجوان نے شادی کیلیے پرپوز کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا میں کھیلی جا رہی بگ بیش لیگ کے ایک میچ کے دوران اس وقت دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک بھارتی نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کیلیے پرپوز کر دیا۔

یہ واقعہ اس وقت بین الاقوامی میڈیا کی نظر میں آیا جب میچ کی لائیو رپورٹنگ کے دوران اینکر پویلین میں گپ شپ لڑاتے ایک ایسے نوجوان جوڑے کو دیکھ کر حیران رہ گیا جنہوں نے ایک دوسرے کی مخالف ٹیموں کی جرسی پہن رکھی تھی۔

یہ دیکھ کر اینکر سے رہا نہ گیا اور اس نے اپنے صحافیانہ تجسس سے مجبور ہو کر بالآخر لڑکے سے پوچھ لیا کہ آپ کی گرل فرینڈ آپ کی مخالف ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں تو کیا اس بات پر آپ کے درمیان کبھی اختلاف اور لڑائی نہیں ہوتی۔

- Advertisement -

اس سوال کا لڑکے نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل ہمارا جھگڑا ہوتا ہے لیکن میں جس ٹیم کو سپورٹ کرتا ہوں اس میں گلین میکسویل شامل ہیں اور میری دوست بھی انہیں پسند کرتی ہیں جس کی وجہ سے ہمارا جھگڑا شدید نوعیت کا نہیں ہوتا۔

اسی دوران ٹی وی کیمرے کو اپنی جانب مرکوز دیکھ کر لڑکے نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور ہاتھ میں انگوٹھی لے کر روایتی انداز میں گھٹنوں پر بیٹھ کر اپنی دوست کو پرپوز کر دیا۔

لڑکی شادی کی اس اچانک پیشکش پر پہلے حیران اور پھر شرما گئی اور فوری طور پر ہاں کر دی جس کے بعد لڑکے نے اسے انگوٹھی پہنا دی۔

 

کیمرے کے ذریعے پرپوزل کا لائیو منظر نامہ دیکھ کر پورے اسٹیڈیم میں شور مچ گیا اور لوگ انہیں مبارک باد دینے کے ساتھ نئی زندگی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرنے لگے۔

بعد ازاں میچ کے بعد گلین میکسویل نے اس جوڑے کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں اور گپ شپ کے ساتھ نئی زندگی کی ابتدا کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ اور پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ صارفین کی جانب سے تہنیتی پیغامات کے ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں