23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ویڈیو: بھارتی شخص ورزش کے دروان دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں ایک شخص ورزش کے دروان دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔

یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے اندور میں پیش آیا، جہاں جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پردیپ نامی شخص جم میں ٹریڈمل پر چلنے کی وجہ سے پسینہ سے تر ہوجاتا ہے اور کچھ ہی سکینڈ میں زمین پر جاگرتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب پردیپ نے اپنی جیکٹ اتاری تو انہیں چکر آنے لگا، انہوں نے قریبی میز کا سہارا لینے کی کوشش کی لیکن زمین پر گر پڑے۔

جم میں ورزش کرنے والے کچھ نوجوان انہیں قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں سے انہیں مردہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ بولی وڈ کے معروف اداکار کامیڈین راجو سری واستو کو بھی ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجو سری واستو کو اس وقت دل میں تکلیف محسوس ہوئی جب وہ نئی دہلی کے ایک جم میں ورزش کررہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں