12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: اسکول کے بچوں نے مسجد الحرام کی صفائی کی سعادت حاصل کی

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ کے اسکول کے بچوں نے مسجد الحرام کی صفائی، دھلائی اور سینیٹائزنگ میں حصہ لیا جس کا مقصد انکی اللہ کے گھر سے محبت اور عقیدت بڑھانا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے نگراں اعلیٰ ادارے نے اسکول کے اساتذہ کی نگرانی میں بچوں کو مسجد الحرام کی صفائی، دھلائی اور سینیٹائزنگ کے پروگرام سے متعارف کرایا تاکہ نئی نسل میں حرم شریف کی صفائی کا جذبہ پیدا ہو اور اللہ کے گھر سے ان کی محبت و عقیدت بڑھے۔

اس حوالے سے حرمین شریفین کے نگراں اعلی ادارے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اسکول کے کمسن طلبہ کو مسجد الحرام کا صحن دھوتے ہوئے اور مختلف مقامات پر قرآن پاک اور دینی کتابوں کے شیلف کی صفائی کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

اس ویڈیو میں بچوں کے مسجد الحرام میں داخل ہونے سمیت تمام سرگرمیاں دکھائی گئی ہیں۔ اسکول کے بچے اپنے اساتذہ کے ہمراہ مسجد الحرام میں موجود ہیں جنہیں اساتذہ منظم طریقے سے اندر لے کر جاتے ہیں۔ مقررہ پوائنٹ پر پہنچنے کے بعد صفائی کارکنان کے لیے مختص کڑا ان بچوں میں تقسیم کیا گیا۔

 

اس موقع پر صفائی عمل میں شریک بچوں نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں