جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

’وکرانت رونا‘ نے مقبولیت میں ’کے جی ایف‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اداکار کچا سدیپ اور جیکلین فرنانڈز کی فلم ’وکرانت رونا‘ نے مقبولیت میں ’کے جی ایف‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’وکرانت رونا‘ 28 جولائی اتوار کے روز سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی اور صرف ایک روز میں اس نے 100 کروڑ روپے کا بزنس کر کے سب کو حیران کر دیا۔

ہفتے کے اختتام تک فلم نے مجموعی طور پر 110 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔

- Advertisement -

’وکرانت رونا‘ کنڑ زبان میں بننے والی وہ تیسری فلم ہے جس نے باکس آفس پر آٹھ دن کے دوران 100 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

مذکورہ فلم نے امریکا میں کنڑ زبان کی 10 بہترین فلموں کی فہرست میں بھی جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ’پشپا دی رائز‘، ’آر آر آر‘ اور ’کے جی ایف‘ جیسی فلمیں انڈسٹری میں سپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں۔ اس کے مقابلے میں رنبیر کپور اور سنجے دت کی ’شمشیرا‘ ناکام ہوگئی۔

انوپ بھنڈاری کی ہدایت کاری میں بننے والی ’وکرانت رونا‘ ایک تھری ڈی ایکشن ایڈونچر فلم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں