بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

انگلش کرکٹر نے انجری کے باوجود شکیب کو ریورس سوئپ پر چوکا لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچ میں انگلش کرکٹر ٹام بینٹن نے انجری کے باوجود شکیب الحسن کو ریورس سوئپ پر چوکا لگا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون کے میچ میں سمر سیٹ کی نمائندگی کرنے والے ٹام بینٹن نے سرے کی نمائندگی کرنے والے بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کی گیند پر ایک پاؤں سے چوکا لگایا جبکہ وہ انجری کا شکار تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شکیب الحسن کی گیند پر ٹام بینٹن ریورس سوئپ کھیلنے گئے اور چوکا مارنے کے بعد لڑ کھڑا گئے۔

- Advertisement -

ٹام بینٹن نے 65 گیندوں پر 46 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں چھ چوکے شامل تھے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ٹام بینٹن کی اننگز کی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹر نے پہلی اننگز میں 172 گیندوں پر 132 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی جس میں ایک چھکا اور 16 چوکے شامل تھے، ان کے علاوہ کوئی بیٹر بھی ففٹی اسکور نہ کرسکا تھا۔

شکیب الحسن نے میچ کی دونوں اننگز میں 9 وکٹیں حاصل کیں جس میں پانچ وکٹیں بھی شامل تھیں۔

سرے کی ٹیم نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر تین وکٹوں پر 63 رنز بنالیے ہیں جبکہ انہیں کامیابی کے لیے مزید 158 رنز درکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں