ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

تلی ہوئی ٹوتھ پک کھانے کا وائرل ٹرینڈ، وارننگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کوریا کی وزارت خوراک نے عوام کو تلی ہوئی ٹوتھ پک کھانے کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی پوسٹس وائرل ہوئی تھیں جس میں لوگ نشاستہ سے بنی تلی ہوئی ٹوتھ پک کھاتے پائے گئے تھے، یہ ٹوتھ پک دکھنے میں کرلی فرائیز سے ملتی جلتی ہیں۔ اس کے بعد جنوبی کوریا کی وزارت خوراک نے لوگوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں خبردار کیا ہے۔

ویڈیو کلپس میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ ڈیپ فرائیڈ اسٹارچ ٹوتھ پک کو پکا کر پاؤڈر پنیر کے ساتھ کھا رہے ہیں۔ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ان ویڈیوز کو ہزاروں لائکس مل چکے ہیں جبکہ انھیں بڑی تعداد میں شیئر بھی کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

فوڈ اینڈ ڈرگ سیفٹی کی وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’غذا کے طور پر یہ محفوظ ہیں کہ نہیں اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، برائے مہربانی انھیں مت کھائیں‘۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ٹوتھ پک، جو کہ ایک سینیٹری پروڈکٹ، اسے تیل میں تل کر کھا جانے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

ٹوتھ پک کو سبز دکھانے کے لیے کھانے کے رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے، جو شکر قند یا مکئی کے نشاستے سے بنی ہیں۔ اکثر جنوبی کوریا کے ریستورانوں میں فنگر فوڈز کو کھانے کے لیے ٹوتھ پک کا استعمال کیا جاتا ہے۔

آن لائن فوڈ شوز، جسے ’مکبنگ‘ کہا جاتا ہے، اس میں لوگوں کو ضرورت سے زیادہ کھاتے یا عجیب و غریب چیزیں کھاتے ہوئے دکھایا جاتا ہے، یہ شوز جنوبی کوریا میں مقبول ہیں۔

ایک ٹک ٹاک صارف نے اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں تلی ہوئی ٹوتھ پک کھاتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت کرسپی ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں