ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پارک میں اچانک تیندوا آگیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے ایک پارک میں اچانک تیندوا آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے اپناپلی ٹاؤن میں واقع کے سی آر اربن پارک میں تیندوے کو دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پارک میں نصب کیمرے میں تیندوے کی نقل وحرکت قید ہوگئی۔

- Advertisement -

بی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا جے سنتوش کمار نے کے سی آر اربن پارک محبوب نگر میں تیندوے کی تصاویر اور ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر کے اختراعی پروگرام ہریتا ہارم کے ناقابل یقین حد تک مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محبوب نگر ضلع کے اپناپلی گاؤں میں واقع کے سی آر اربن پارک میں آج شام گول بنگلہ (واچ ٹاور) کے قریب تیندوا دکھائی دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں