ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کیا ویرات کوہلی اس بار T20 ورلڈ کپ نہیں کھیل رہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کررہی ہیں، جس کے باعث اُن کی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے میگا ایونٹ میں ویرات کوہلی کی شرکت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا صاف جواب نہیں دیا اور وہ بات کو گول مول کرگئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑیوں کو ذاتی وجوہات کی بنا پر چھٹیوں کی ضرورت ہوتی ہے تو ان کا ساتھ دینا ضروری ہے۔

- Advertisement -

ویرات کوہلی کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ اگر کوئی 15 سال میں ذاتی وجوہات پر چھٹی مانگ رہا ہے تو یہ اس کا رائٹ بنتا ہے۔

جے شاہ نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی اس قسم کے کھلاڑی نہیں ہیں کہ وہ بغیر کسی وجہ کے چھٹی مانگیں، ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر مکمل بھروسہ کرنا چاہئے۔

شاہد کپور نے ویرات کوہلی کی نقل اتارلی، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ کرکٹر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف جاری 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے چھٹیاں مانگ کر نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں