16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شاہد کپور نے ویرات کوہلی کی نقل اتارلی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے مزاحیہ انداز میں مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی کی نقل اتاری جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ویرات کوہلی کے جملوں پر لپسنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہد کپور نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پروموشن ختم ہونے کے بعد والی فیلنگز۔‘

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں ویرات کوہلی میچ کے بعد اپنے کھانے کا پلان بتارہے ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں شاہد کپور لپسنگ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’دال مکھنی کھاؤں گا، پنیر کھرچن کھاؤں گا، گارلک نان کھاؤں گا اس کے بعد گلاب جامن کھاؤں گا آئسکریم کے ساتھ۔‘

شاہد کپور کہتے ہیں کہ اس کے بعد ریڑھی سے آئسکریم کھائیں گے پھر رات کو ٹی وی دیکھیں اور ٹی وی دیکھتے ہوئے چپس کھائیں گے۔

انہوں نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے فلمسازوں کو مشورہ دیا کہ ’وہ ویرات کوہلی کی بائیو پک میں شاہد کپور کو کاسٹ کریں۔‘

واضح رہے کہ شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ گزشتہ روز ریلیز ہوئی اور ایک دن میں صرف 6.7 کروڑ کا بزنس کرسکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں