23 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

وفاق المدارس کے امتحانی نتائج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ضمنی امتحان برائے 1444ھ /2023ء کے ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے ضمنی امتحان برائے 1444ھ/2023ء کے نتائج کا اعلان آج بروز اتوار کردیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں57 ہزار 586 طلباء و طالبات کیلئے 319 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔

- Advertisement -

18ہزار 582 طلباء میں سے 16 ہزار 667 طلباء شریک ہوئے، 11 ہزار 145 طلباء پاس اور5ہزار 522ناکام ہوئے۔ طلباء کی کامیابی کا مجموعی تناسب 66.9 فیصد رہا۔

اسی طرح 39ہزار چار طالبات میں سے 36 ہزار 501طالبات نے امتحان میں شرکت کی جس میں 25ہزار 602 طالبات پاس اور10 ہزار899 طالبات ناکام ہوئیں۔

طالبات کی کامیابی کا مجموعی تناسب 70.1 فیصد رہا جبکہ مجموعی طور57 ہزار586 طلباء وطالبات میں سے53 ہزار 168 طلباء وطالبات نے امتحان میں شرکت کی،ان شرکاء میں سے 36ہزار 747 نے کامیابی حاصل کی جبکہ16 ہزار 421 ناکام ہوئے۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 69.1 فیصد رہا۔ نیز وفاق المدارس نے نتائج کا اجراء اپنی آفیشل ویب سائٹ پر کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں