ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

’پاکستان بھارت کو اوول میں ہرا سکتا ہے تو دنیا میں کہیں بھی شکست دے سکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو اوول میں ہرا سکتا ہے تو پھر دنیا میں کہیں بھی اسے شکست دے سکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں ایشیا کپ کے شیڈول اور ٹرافی کی تقریب رونمائی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق کپتان وقار یونس نے قومی ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو اوول میں ہرا سکتا ہے تو پھر دنیا کے کسی بھی گراؤنڈ میں اسے شکست سے دوچار کر سکتا ہے۔

ایک اور سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس چیمپئن بننے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

- Advertisement -

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا ’’پرومو اور تھیم‘‘ جاری

قومی فاسٹ بولر اور پنجاب کے نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ پاک بھارت مقابلہ اس لیے بھی بڑا ہوتا ہے کہ دونوں ٹیمیں آپس میں بہت کم میچز کھیلتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں