ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

وسیم اکرم پاکستان کے بجائے کس ٹیم کی کوچنگ کے خواہشمند ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سوئنگ کے سلطان اور کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے کے بجائے آسٹریلین ٹیم کو ترجیح دیں گے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے انڈین اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے صحافی کے مختلف سوالوں کا جواب دیا جس میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں لاہور زیادہ پسند ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں پاکستان کی بجائے آسٹریلیا کی کوچنگ کرنے کو ترجیح دوں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی کوچنگ اپنی بیوی کی وجہ سے نہیں بلکہ کم پریشر کی وجہ سے کروں گا تاکہ میں اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے نبھا سکوں۔

 آئی پی ایل اور پی ایس ایل میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے دونوں لیگز کے لیے کام کیا ہے، دونوں لیگز کا ایک دوسرے سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ آئی پی ایل بہت بڑی لیگ ہے اور اس میں بھی کوئی شک نہیں لیکن پی ایس ایل بھی پاکستان میں بہت بڑی لیگ ہے، یہ پاکستان کا منی آئی پی ایل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں