15.1 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ویڈیو: گوشت کی دکان کا مالک دن دیہاڑے قتل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں گوشت کی دکان کے مالک کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار میں قتل کی ہولناک واردات رونما ہوئی جہاں گوشت کی دکان کے مالک کو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے دن دیہاڑی گولی مار کر قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت افروز کھتری کے طور پر ہوئی ہے جو ریاست کے مظفر پور ضلع کے رام باغ چوک علاقے میں گوشت کی دکان چلاتا تھا۔

- Advertisement -

ٹارگٹڈ حملے کی سی سی ٹی وی میں دیکھا  جاسکتا ہے کہ کھتری سڑک پر چل رہے ہیں اسی دوران دو موٹر سائیکل سوار مسلح حملہ آور پیچھے سے ان کے قریب آئے اور گولی مار دی۔

پولیس نے کہا کہ کھتری کے قتل کے پیچھے محرکات کی جانچ کی جا رہی ہے اور مشتبہ افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں