9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سابق کپتان وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم 45.1 اوورز میں 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا۔

محمود اللہ 56 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، لٹن داس نے 45 رنز بنائے اور کپتان شکیب الحسن 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مہدی حسن میراز 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

- Advertisement -

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف نے دو، افتخار احمد اور اسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تاہم فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے محمود اللہ کو بولڈ کرکے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی جس کی ویڈیو آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 1992 میں وسیم اکرم نے انگلش بیٹر کو بالکل اسی طرح بولڈ کیا تھا جس طرح شاہین آفریدی نے محمود اللہ کو بولڈ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں