اشتہار

سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر عمران خان کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بحالی کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب میں سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کا خیرمقدم کرتے ہیں سفارتی پیشرفت میں چین کےکردار کو سراہتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دونوں ممالک کو بات چیت پر آمادہ کرنے کیلئے اقدام اٹھایا تھا امت مسلمہ کے امن و اتحاد کیلئے ہماری وسیع تر پالیسی کے تحت اقدام کیا گیا تھا۔

پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اہم سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی، تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چینی قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب ایران کشیدگی کم کرانے کی کوششیں تیز

ترجمان نے کہا کہ یہ عمل تعمیری مشغولیت اور بامعنی بات چیت کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے، مثبت پیشرفت پر سعودی عرب اور ایران کی قیادت کو سراہتے ہیں، پاکستان مشرق وسطیٰ اور خطے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاکستان نے کہا کہ امید ہے کہ یہ مثبت قدم علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کیلیے ایک سانچے کو متعین کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں