ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم کی خاص بات کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی جس کو بیٹرز کی جنت کہا جاتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ورلڈ کپ 2023 میں 18 واں میچ آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہاں میچ ہائی اسکورنگ اور پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہونے کے باعث اسٹیڈیم کو بیٹرز کی جنت بھی کہا جاتا ہے۔

بنگلورو نے اب تک 26 ون ڈے میچوں کی میزبانی کی ہے جس میں 11 بار پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے جب کہ 12 میں دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کامیاب رہی۔

- Advertisement -

چنا سوامی اسٹیڈیم میں ٹیموں نے 15 بار 300 سے زائد اسکور کیا ہے جب کہ اس گراؤنڈ پر سب سے بڑا ٹوٹل 383 رنز ہے جو بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا۔

کینگروز کو اس میدان میں کھیلنے کا خوب تجربہ ہے جس نے اب تک 10 میچز کھیلے ہیں جن میں سے چار جیت رکھے ہیں۔ 5 بار 300 سے زائد رنز بھی اسکور کیے ہیں۔

پاکستان نے آخری بار 1999 میں یہاں ون ڈے میچ کھیلا تھا جس کے 24 سال بعد وہ آج آسٹریلیا کے خلاف اس میدان میں اترے گی۔

بنگلورو کے گراؤنڈ کے اس ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے آج کا میچ بھی ہائی اسکورنگ ہونے کا امکان ہے۔ بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر شائقین کرکٹ بولرز کو مار پڑتے اور خوب چوکے چھکے لگتے دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج پاکستان اور آسٹریلیا اسی میدان میں مدمقابل آئیں گے۔ پاکستان نے میگا ایونٹ میں تین میں سے دو میچ جیت رکھے ہیں جب کہ آسٹریلیا کو تین میں سے ایک میں فتح ملی ہے۔

ورلڈ کپ 2023 کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں