ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

لیجنڈ کرکٹر ہیتھ اسٹریک کی آخری خواہش کیا تھی جو ورثا پوری کریں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لیجنڈ آل راؤنڈر ہیتھ اسٹریک جو گزشتہ دنوں انتقال کر گئے ان کے اہلخانہ نے آنجہانی کی آخری خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لیجنڈ کرکٹر ہیتھ اسٹریک جو کئی سال تک کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑنے کے بعد گزشتہ پیر کو زندگی کی بازی ہار گئے تھے ان کی آخری رسومات جمعے کو ادا کی جائیں گی ان کے اہلخانہ نے آنجہانی کی آخری خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی میڈیا نے ہیتھ اسٹریک کے خاندان کے ترجمان اور قریبی دوست جان رینی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ آنجہانی سابق کپتان نے مرنے سے قبل جس آخری خواہش کا اظہار کیا تھا وہ ان کی لاش کی باقیات کو دفنانے کی خواہش کا اظہار تھا جس کو ان کے اہلخانہ نے پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ہیتھ اسٹریک کی آخری رسومات نجی سطح پر جمعرات 7 ستمبر کو ادا کی جائیں گی جس میں صرف اہلخانہ اور قریبی احباب شرکت کریں گے جب کہ جمعہ 8 ستمبر کو بلاوائیو کے میسٹک گارڈنز میں عوامی سطح پر آخری رسومات ادا ہوں گی۔

"اس حوالے سے جان رینی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹریک نے آخری رسومات ادا کرنے اور باقیات دفنانے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن وہاں کوئی باقاعدہ لاش نہیں ہوگی بلکہ یہ ایک نجی فیملی جنازہ ہوگا جب کہ جمعے کو بلاوایو میں عوامی جنازے میں ہیتھ اسٹریک کے کرکٹ سے قبل کے پرانے ساتھی ماہی گیر دوست بھی شرکت کریں گے۔

جان رینی نے ہیتھ اسٹریک سے اپنے تعلقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان ایک بڑے کرکٹر ہونے کے ساتھ بہترین انسان بھی تھے جنہوں نے کبھی رنگ ونسل اور جنس کی تفریق نہیں کی۔ اسٹریک بہترین حس مزاح کے مالک تھے اور ان کی شخصیت میں وہ کشش تھی کہ سب ان کی طرف کھنچے چلے آتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آنجہانی کا کرکٹ سے محبت کا یہ عالم تھا کہ کئی بار زخمی ہونے کے باوجود وہ میدان میں اترے اور بولنگ کی۔

زمبابوے کے سابق کپتان اور عالمی کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک ہیتھ اسٹریک ہفتہ 3 ستمبر کو انتقال کر گئے تھے۔ ان کی 49 سال تھی اور وہ کئی برس سے بڑی آنت اور جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں