تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

صارفین کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کے لیے نیا سال کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا مگر اُس کے باوجود کمپنی صارفین کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

واٹس ایپ نے گزشتہ برس کے آخر میں اپنی سیکیورٹی پرائیویسی میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد رواں سال شروع ہوتے ہی دنیا بھر کے دو ارب صارفین کے پاس اس تبدیلی کے حوالے سے نوٹی فکیشن بھیجا گیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ جو صارف اس نئی پالیسی سے اتفاق نہیں کرے گا تو وہ 9 فروری کے بعد سروس استعمال کرنے کا مجاز نہیں ہوگا، ایپلیکیشن استعمال کرنے کے لیے اُسے پالیسی سے اتفاق کرنا ضروری ہے۔

اس پالیسی کے ذریعے کمپنی نے صارفین سے ڈیٹا شیئرنگ کی اجازت مانگی تھی، جس کے بعد واٹس ایپ کو اپنی زیر ملکیت کمپنی فیس بک سمیت دیگر تھرڈ پارٹیز کو صارفین کا ڈیٹا فراہم کرنے کی قانونی اجازت تھی۔

مزید پڑھیں: عوامی ردعمل نے واٹس ایپ کو “یوٹرن” لینے پر مجبور کردیا

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے بارے میں ماہرین کا ایک اور خوفناک انکشاف

پرائیویسی پالیسی کے بعد صارفین نے واٹس ایپ کے استعمال کو کم کیا اور متبادل کے لیے ٹیلی گرام، سگنل سمیت ترک ساختہ ایپلیکیشن بپ BiP کو ترجیح دی، یہی وجہ ہے کہ چند روز میں ان کے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

واٹس ایپ نے صارفین کے شدید دباؤ کے بعد پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے وضاحت بھی جاری کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا جس کے بعد کمپنی نے فی الوقت اس پالیسی کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔

اب واٹس ایپ نے صارفین اور اعتماد بحال کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیغام رسانی کی ایپلکیشن پر خصوصی نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ پر ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کالنگ کی سہولت متعارف کرانے کی آزمائش شروع کردی ہے۔

اس نئے فیچر کو پہلے مرحلے میں ڈیسک ٹاپ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کے تحت اب وہ کمپیوٹر کے ذریعے بھی آڈیو اور ویڈیو کالنگ کر سکتے ہیں۔

آڈیو کالنگ اگر کمپیوٹر سے کی جائے گی اور ہیڈ فون اور مائیک لازمی ہے جبکہ ویڈیو کے لیے کیمرہ بھی ضروری ہے البتہ اگر بلٹن مائیک اور کیمرے والے لیپ ٹاپ سے کال کی جائے گی تو ان چیزوں کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

Comments

- Advertisement -