جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کی بڑی مشکل حل کردے گا

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں مشہور پیغامات بھیجنے کی ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل کو حل کرتے ہوئے نیا اہم ترین فیچر متعارف کروادیا ہے۔

اپنے موبائل یا کسی اور ڈیوائس پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے افراد اب ایک ہی ایپلی کیشن کے ذریعے متعدد اکاؤنٹس کو چلانے کے اہل ہوں گے۔ جون 2021 سے مذکورہ فیچر پر کام جاری تھا، تاہم اسی سال جون میں آزمائشی طور پر اسے چند صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

فی الحال ایک ایپلی کیشن میں صرف ایک ہی اضافی اکاؤنٹ چلانے کی سہولت دی گئی ہے، تاہم مستقبل میں واٹس ایپ کی جانب سے 2 سے زائد اکاؤنٹس کا فیچر بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں فیس بک یا ٹوئٹر کی ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت کوئی بھی شخص ایک سے زائد اکاؤنٹ کو ایک ہی ایپلی کیشن اور ڈیوائس پر استعمال کرنے کا اہل ہوگا۔

ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ نے تصدیق کی ہے کہ ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم اب بھی مخصوص لوگ ہی اسے استعمال کرپائیں گے مگر کچھ دنوں میں یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

آپ واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے آگے بنے ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا نئے اکاؤنٹ کو ایڈ کر سکیں گے۔ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کہ واٹس ایپ بزنس اور میسیجنگ ایپ کے متعدد اکاؤنٹس ایک ساتھ چلائے جا سکیں گے یا نہیں۔

اب تک کا واٹس ایپ میں جتنے بھی فیچر آئے ان میں مذکورہ فیچر کو سب سے نمایاں اور اہم قرار دیا جا رہا ہے، اس سے ہر صارف کو دفتری، گھریلو، کاروباری اور سوشل معاملات ایک ساتھ الگ الگ نمٹانے میں آسانی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں