12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کون سے مسافر ٹیکسی میں مفت سفر کرسکیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت حاصل کرنے پر طے شدہ کرایہ ادا کرنا ہوتا ہے مگر سعودی عرب میں ایک خاص صورتحال میں مسافر ٹیکسی کرایہ ادا کرنے کے پابند نہیں ہوں گے۔

سعودی عرب میں ٹیکسی سروس کے حوالے سے نیا ضابطہ اخلاق بنایا گیا ہے جس میں ڈرائیور کو سفر شروع کرنے سے قبل میٹر اسٹارٹ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر مسافر ڈائیور کو کرایہ ادا کرنے کے پابند نہیں ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے جو نیا لائحہ عمل جاری کیا گیا ہے اس میں کہا گیا کہ اگر ڈرائیور نے سواری کو بٹھا کر میٹر سٹارٹ نہ کیا تو مسافر مفت سفر کرے گا اور کرایہ دینے کا پابند نہیں ہوگا۔ یہ نیا قانون پبلک، فیملی اور ایئرپورٹ ٹیکسی سب پر لاگو ہوگا۔

- Advertisement -

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ گاڑی ڈرائیوروں کو اس نئے قانون کے مطابق اب اپنی ٹیکسی میں آگ بجھانے والا سیلنڈر، فرسٹ میڈیکل ایڈ بکس، سٹپنی، ٹائر تبدیل کرنے کا سامان آلات اور انتباہی تکون کی موجودگی بھی یقینی بنانی ہوگی۔

اس کے علاوہ گاڑی اندر اور باہر سے صاف ستھری ہونی چاہیے، نمبر پلیٹ لازمی لگی ہونی چاہیے جب کہ گاڑی کے اندر سگریٹ نوشی پر پابندی کی علامت موجود چسپاں ہوں۔

اگر گاڑی خالی ہے تو ڈرائیور مسافر کو سروس فراہم کرنے سے انکار نہیں کر سکے گا تاہم کچھ صورتوں میں ڈرائیو کو مسافروں کو سروس دینے سے معذرت کرنے کی سہولت حاصل ہوگی جو نئے لائحہ عمل میں درج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں