ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

امریکا ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کن دو ٹیموں کی میزبانی کرے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا مشترکہ میزبان ہے تاہم میگا ایونٹ سے قبل وہ دو ٹیموں سے ہوم سیریز کھیلے گا۔

ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق امریکا رواں سال جو میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے قبل بنگلہ دیش اور کینیڈا کی میزبانی کرے گا اور دونوں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی الگ الگ سیریز کھیلے گا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اگلے ماہ اپریل میں کینیڈا کی میزبانی کرے گا۔ یہ میچ بالترتیب 7، 9، 10، 12 اور 13 اپریل کو کھیلے جائیں گے جب کہ مئی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش امریکا کی مہمان ٹیم ہوگی اور بنگال ٹائیگرز کے خلاف امریکی ٹیم 21،23 اور 25 مئی کو میدان میں اترے گی۔

- Advertisement -

دونوں سیریز کے تمام آٹھوں میچوں کا انعقاد امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے پریرے ویو کرکٹ کمپلیکس میں ہوگا۔

امریکا اس سے قبل کینیڈا کے خلاف چار ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیل چکا ہے جس میں اسے دو ایک سے شکست ہوئی تھی جب کہ بنگلہ دیش کا پہلی بار سامنا کرے گی۔

ورلڈ کپ سے قبل دورہ امریکا کے حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سی ای او نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ ٹور ہماری ٹیم کو ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد دے گا جب کہ کرکٹ کینیڈا کے جنرل منیجر انگلیٹن لیبرڈ کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل امریکا میں سیریز کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی رینکنگ میں اس وقت امریکا 23 ویں نمبر پر ہے جب کہ کینیڈا 20 اور بنگلہ دیش نویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کینیڈا اور امریکا ایک ہی گروپ میں شامل ہیں جس میں بھارت، پاکستان اور آئرلینڈ بھی موجود ہیں جب کہ بنگلہ دیش گروپ ڈی میں ہے جس میں جنوبی افریقہ، سری لنکا، نیدر لینڈ اور نیپال شام ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں