جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

ٹنڈولکر کو بیٹے کو اس کی ماں سے دور رکھنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

رانجی ٹرافی میں ڈیبیو میں سنچری اسکور کرکے باپ کا ریکارڈ برابر کرنے والے ارجن ٹنڈولکر کو ٹرینر یوگ راج سنگھ نے اس کی ماں سے دور رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

یوگ راج سنگھ جو سابق بھارتی اسٹار کرکٹر یوراج سنگھ کے والد بھی ہیں۔ وہ ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کو کچھ عرصہ ٹریننگ بھی دیتے رہے ہیں۔ یوگ راج سنگھ نے ارجن کے والد عالمی ریکارڈ ہولڈر سچن ٹنڈولکر کو مشورہ دیا تھا کہ ارجن کو اس کی والدہ سے دور رکھا جائے۔ اس وقت یہ مشورہ میڈیا میں اتنی بڑی خبر نہیں بنا تاہم ارجن کے رانجی ٹرافی میں ڈیبیو می سنچری اسکور کرکے والد کا ریکارڈ برابر کرنے کے بعد ایک جانب جہاں وہ میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں وہیں ان کے ٹرینر یوگراج سنگھ کا وہ مشورہ بھی خبروں میں گرم ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے یوگراج سنگھ نے بھارتی میڈیا کو حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ٹنڈولکر کو ان کے بیٹے ارجن کو اس کی ماں سے دور رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم انہوں نے اس مشورے کے پیچھے حیران کن وجہ بتائی۔

- Advertisement -

یوگراج سنگھ نے بتایا کہ میں نے سچن سے کہا تھا کہ ارجن کو اس کی ماں سے دور رکھیں کیونکہ کوئی بھی ماں اپنے بچے کو زخمی، سوجن یا خون بہتا دیکھنا نہیں چاہتی۔

یوگراج سنگھ نے مزید کہا، "میں نے سچن سے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ارجن اپنی توجہ پر دھیان دین اور وہ کرتے رہیں جو وہ کر رہے ہیں۔ میں نے سچن سے کہا کہ آپ کا بیٹا باصلاحیت ہے اور ممبئی نے یہ ٹیلنٹ کو کھو دیا ہے۔ ارجن دنیا کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک بن جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سچن کے لیے ارجن کو بنانا چاہتا ہوں۔ وہ یووی کی طرح بے خوف ہو جائیں گے۔ ارجن کو اپنے باپ کے سائے سے باہر آنے کی ضرورت تھی۔ میں نے اس کو باور کرایا کہ آپ پہلے ارجن ہو پھر ارجن ٹنڈولکر اور سچن کے بیٹے ہو۔

واضح رہے کہ ماسٹر بلاسٹڑ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے گزشتہ ہفتے ہی گوا کے لیے رنجی ٹرافی میں ڈیبیو کیا اور پہلے ہی میچ میں راجھستان کے خلاف سنچری بنا کر اپنے والد کا ریکارڈ برابر کردیا۔

سچن نے 34 سال قبل اپنے رنجی ڈیبیو میں سنچری اسکور کی تھی اور اس کے بعد شہرت اور دولت میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا تھا۔

ارجن ٹنڈولکر رنجی ٹرافی کے ڈیبیو میں سنچری اسکور کرنے کے بعد اب دوسرے میچ میں اپنی خطرناک بولنگ سے جھار کھنڈ کے بیٹرز کو پریشان کر رہے ہیں۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں ارجن کے شاندار ڈیبیو کا کریڈٹ یوگراج سنگھ کو دیا جا رہا ہے، جن کی نگرانی میں اس نوجوان کھلاڑی نے کچھ وقت تک ٹریننگ کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں