ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بالی وڈ جوڑیوں میں سے کون سب سے زیادہ دولت مند؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ فلم انڈسٹری کو دولت کی دنیا بھی کہا جاتا ہے جہاں اگر کوئی اداکار یا اداکارہ ہٹ ہوجائے تو اس پر پیسہ بارش کی طرح برستا ہے۔

اس انڈسٹری میں اکثر اداکار ایک دوسرے سے شادی کرلیتے ہیں پھر یہ جوڑی مل کر اپنی دولت میں اضافہ کرتی ہے۔ بعض بالی وڈ اسٹارز تو کسی عام صنعتکار سے بھی زیادہ دولت مند ہیں۔ مالی طور پر کون سا جوڑا بالی وڈ میں سب سے امیر ہے اس بارے میں آپ جان کر یقیناً کسی حیرت میں مبتلا نہیں ہونگے۔

فلم نگری میں کئی شادی شدہ جوڑے فلم کے لیے بھاری بھرکم رقم اپنی جیب میں ڈالتے ہیں۔ لائف اسٹائل ایشیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری بالی وڈ کی امیرترین جوڑی ہیں جن کی مشترکہ مجموعی مالیت 81 ہزار کروڑ روپے کےقریب ہے۔

- Advertisement -

کنگ خان ان اداکاروں میں سے ایک ہیں جو دنیا بھر میں فلم کے لیے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔ انھوں نے ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کے لیے 100 کروڑ روپے وصول کرنے کے علاوہ فلم کی کمائی میں بھی حصہ لیا۔

ممبئی میں واقع ان کے گھر منت کی قیمت تقریباً 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ دوسرے نمبر پر رانی مکھرجی اور آدتیہ چوپڑا امیرترین ہیں ان کے پاس موجود مجموعی اثاثوں کی مالیت 7400 کروڑ روپے ہے۔

سونم کپور اور آنند آہوجا کی مجموعی دولت 4900 کروڑ روپے ہے وہ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ بالی وڈ کی دیگر مشہور جوڑیوں میں اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی مجموعی مالیت 3542 کروڑ روپے ہے جبکہ امیتابھ اور جیا بچن 2994 کروڑ بھارتی روپے کے مالک ہیں۔

بالی وڈ کے نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی مشترکہ دولت 1968 کروڑ روپے کے قریب ہے۔ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی 1300 کروڑ روپے کے مالک ہیں۔

سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے پاس 1006 کروڑ روپے موجود ہیں۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے پاس اندازاً 744 کروڑ روپے ہیں جبکہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 720 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں