ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

افغانستان کیخلاف پہلے ون ڈے کے ہیرو حارث رؤف نے کس کو کریڈٹ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے کم اسکور کرنے کے باوجود افغانستان کو 142 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی میچ کے ہیرو حارث رؤف رہے جنہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل پاک افغان سیریز سری لنکا میں کھیلی جا رہی ہے جہاں گزشتہ روز دمبولہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی میچ کے ہیرو حارث رؤف رہے جو قہر بن کر افغان بولرز پر برسے اور صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی میچ قرار پانے والے حارث رؤف نے ریکارڈ فتح حاصل کرنے کے بعد کہا کہ اسکور کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہمارے پاس ایسا بولنگ اٹیک ہے جو کسی بھی ٹوٹل کا دفاع کامیابی سے کر سکتا ہے۔

- Advertisement -

اسٹار فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ افغان اننگ کے آغاز میں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی بولنگ دیکھ کر اعتماد بڑھا اور اسی سے حوصلہ پاتے ہوئے میں یہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوا۔

افغانستان کیخلاف فتح، پاکستان نے منفرد ریکارڈ بنا لیا!

واضح رہے کہ پاکستان نے اس فتح کے ساتھ ہی کسی بھی ون ڈے کی پہلی اننگ میں 205 سے کم اسکور کرنے کے بعد سب سے بڑی فتح حاصل کرنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں