10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

تمباکو اور الکحل کی تشہیر کیوں نہیں کی؟ ٹنڈولکر نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے لیجنڈ بیٹر سچن ٹنڈولکر نے والد کی کن نصیحتوں پر عمل کرتے ہوئے اربوں روپے کی پیشکش ٹھکرائی؟

ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ جب میں نے ہندوستان کیلئے کھیلنا شروع کیا تو میں نے اسکول چھوڑا، مجھے بہت سے اشتہارات کی پیشکشیں آنے لگیں۔

لیجنڈ کرکٹر نے کہا کہ میرے والد نے مجھے تمباکو کی مصنوعات کو فروغ نہ دینے کو کہا، مجھے بہت ساری پیشکشیں آئیں لیکن میں نے ان میں سے کسی کو قبول نہیں کیا۔

- Advertisement -

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ انہوں نے دو سال تک اپنے بلے پر کسی قسم کا اسٹیکر بھی نہیں لگایا جبکہ باقی کھلاڑی سگریٹ کے برانڈ کی تشہیر کررہے تھے، مجھے بھی بلے پر اسٹیکر لگانے کا مشورہ دیا گیا لیکن والد کے مشورے کے سامنے سب کچھ ٹھکرادیا۔

سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ یہ ایک وعدہ تھا جو میں نے اپنے والد سے کیا تھا، میں ایک رول ماڈل ہوں اور میں جو بھی کروں گا بہت سے لوگ اس کی پیروی کریں گے، اسی لیے میں نے کبھی تمباکو کی مصنوعات یا الکحل کی حمایت نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں