اشتہار

پلوامہ حملے میں مرنے والوں کے خاندان مودی سرکار کی بےاعتنائی پر نالاں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: مودی سرکار کے ہاتھوں بھارت کی خاطر جان دینے والے سی آر پی ایف کے اہل خانہ ذلیل وخوار ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے ہاتھوں پلوامہ میں مرنے والوں کے خاندانوں کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

جے پور میں سی آرپی ایف کے مرنے والے جوانوں کی بیوائیں وعدوں کی تکمیل نہ ہونے پر احتجاج کر رہی تھیں کہ پولیس نے ان پر وحشیانہ تشدد کیا اور انہیں سڑکوں پر روند ڈالا۔

- Advertisement -

پولیس کے لاٹھی چارج پر مظاہرین خواتین شدید مشتعل ہوئیں اور انہوں نے خود سوزی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کے بعد مودی سرکار کا ڈرون ڈرامہ بھی فلاپ

میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے شہر جے پور میں بیواؤں کا احتجاج گزشتہ پانچ دنوں سے جاری ہے یہ احتجاج مودی سرکار کی جانب سے لواحقین کیلئے نقد رقوم، سرکاری نوکریاں،گھروں کا اعلان کی عدم تکمیل کے بعد کیا گیا۔

مظاہرین کا صبر کا پیمانہ اس لئے لبریز ہوا کہ چار سال گزرنے کے باوجود مودی سرکار بیواؤں سےکئے وعدوں میں سے ایک بھی نہ نبھاسکی۔

یاد رہے کہ پلوامہ میں 2019 میں بھارتی فوج کے قافلے میں 40 اہلکار ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے تھے، مودی سرکار نے اس گھناؤنے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں