جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سری لنکا کی یہ ٹیم کیا نیوزی لینڈ کو ہرا پائے گی؟ اہم تجزیہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا دارومدار سری لنکا نیوزی لینڈ میچ پر بھی ہے لیکن آئی لینڈرز کی کارکردگی نے اس کی جیت کے امکانات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ میزبان انڈیا نا قابل شکست رہتے ہوئے 16 پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست اور جنوبی افریقہ 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔

سیمی فائنل کی بقیہ دو ٹیموں کے لیے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان میں مقابلہ ہے۔

- Advertisement -

آسٹریلیا 10 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان 8، 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر بالترتیب چوتھی، پانچویں چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

پاکستان کو اگلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے۔ گرین شرٹس کے لیے اپنے چانس برقرار رکھنے کے لیے انگلینڈ کے خلاف لازمی فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ کی شکست بھی درکار ہے۔

تاہم آئی لینڈرز کی رواں ایونٹ میں کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور وہ 8 میں سے صرف دو میچز جیت کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے بلکہ اس کے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے بھی لالے پڑ گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف اس کی جیت کے امکانات پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے ورلڈ کپ اسپیشل پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں جب میزبان وسیم بادامی نے یہی سوال اسپورٹس تجزیہ کار شعیب جٹ سے کیا تو انہوں کا پہلے تو اس کا ازراہ مذاق جواب دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ میچ میں ہمیں بارش کے لیے بڑی منت ماننی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے میچ کے موقع پر بارش کی پیشگوئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بھی 80 فیصد بارش کی پیشگوئی تھی اور یہ پوری بھی ہوئی لیکن بارش شام گئے ہوئی جب میچ کافی ہو چکا تھا اس لیے یہ ڈی ایل ایس پر گیا۔

 

انہوں نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان بھی بارش سے قبل 20 اوور کا میچ ہو گیا تو پھر یہ کھیلا جائے گا اگر ایسا ہوا تو شاید یہ پاکستان کے حق میں بہتر جائے اور نیوزی لینڈ کی فتح کے باوجود چھوٹا میچ ہونے پر رن ریٹ کا کچھ فرق آئے تو یہ دیکھنا پڑے گا۔

افغانستان کے پاس پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جانے کا سنہری موقع

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا جب کہ پاکستان اور انگلینڈ کا میچ ہفتہ کو کولکتہ میں ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں