ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

ریاض میں خاتون سڑک پر ڈانس کرنے پر گرفتار، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دارالحکومت ریاض میں سڑک پر ڈانس کرنا خاتون کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے مذکورہ خاتون کو حراست میں لے لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی گشت نے دارالحکومت ریاض میں ایک خاتون کو سڑک پر ٹریفک میں خلل ڈالنے اور عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈیو سامنے آنے پر حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں کہ یہ واقعہ کب پیش آیا؟

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کھلے دروازے کے ساتھ کار کے پاس کھڑی ہے اور ریکارڈ شدہ میوزک پر ڈانس کرنے میں مصروف ہے۔

سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سیکیورٹی کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ ریاض کے علاقے میں پولیس گشت نے خاتون کو اس فعل پر گرفتار کیا ہے۔

فوٹیج میں خاتون چیختے ہوئے نظر آرہی ہے جب وہ سڑک پر گاڑیوں کے درمیان ٹہل رہی ہے جبکہ موٹرسائیکل اور پیدل چلنے والے اسے دیکھ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں