بھارت سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے 140 زبانوں میں اپنی گلوکاری کا شاندار مظاہرہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سچیتا ستیش نامی لڑکی نے گزشتہ سال نومبر میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنی گلوکاری سے دنیا کو حیران کیا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سچیتا ستیش نے موسمیاتی تبدیلی کی تقریب میں 140 زبانوں میں گانے سنا کر ریکارڈ بنایا، انہوں نے کوپ 28 سربراہی اجلاس میں 140 اقوام کی نمائندگی کی۔
- Advertisement -
سچیتا ستیش نے چار روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ورلڈ ریکارڈ بنانے کی خبر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے 9 گھنٹوں کے دوران 140 زبانوں میں گانے گائے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سچیتا ستیش کو ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مبارکباد پیش کی گئی۔
View this post on Instagram