اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

ملازمت کی اجازت نہ دینے پر لڑکی کا منگیتر پر چاقو سے حملہ، لہو لہان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ملازمت کی اجازت نہ دینے پر لڑکی نے اپنے منگیتر پر چاقو سے حملہ کر کے اسے لہو لہان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سرینگر میں لڑکی نے اپنے منگیتر کو پیٹ میں چھرا گھونپ کر شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔ متاثرہ نوجوان کو لوگوں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

پولیس نے حملے کے چند گھنٹے بعد ہی لڑکی کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ نوجوان ملزمہ کا منگیتر ہے اور اس نے ملزمہ کو ملازمت (جاب) کرنے کی اجازت سے انکار کیا تھا۔ دونوں میں اس بارے میں پہلے تلخ کلامی ہوئی تھی اور پھر لڑکی نے اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں متاثرہ نوجوان کو زخمی ہونے کے بعد چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں