بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

ڈائریکٹر ووڈی ایلن اور ایمزون کے درمیان 68 ملین ڈالر کا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا معروف و آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز ووڈی ایلن اور پروڈکشن کمپنی ایمزون کے درمیان 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا معاہدہ طے ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چار مرتبہ آسکر ایوارڈ اپنے نام کرنے والے نامور فلم ساز ووڈی ایلن اور ایمزون کے درمیان 4 فلموں کی ڈسٹری بیوشن کا معاہدہ ہوا تھا تاہم 2017 میں می ٹو مہم کے باعث ایمزون نے یہ معاہدہ اس وقت ختم کردیا تھا جب ووڈی ایلن کی سوتیلی بیٹی نے ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

ایمزون نے معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے ووڈی ایلن کی چار فلمیں ریلیز کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد 83 سالہ فلم ساز نے نیویارک کی عدالت میں پروڈکشن کمپنی پر 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

- Advertisement -

فلم کا کہنا تھا کہ پروڈکشن کمپنی نے 25 قبل لگنے والے سوتیلی بیٹی ڈیلان فارو کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کی بنیاد پر معاہدہ منسوخ کیا جس کے باعث مجھے نقصان اٹھانا پڑا۔

ووڈی ایلن کا کہنا تھا کہ کمپنی کے اچانک فیصلے کے باعث میری شہرت کو جتنا نقصان پہنچا ہے اتنا ہی مجھے مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

غیر ملکی خر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اب ووڈی ایلن اور ایمزون کے درمیان کے معاہدہ طے ہوگیا ہے جس کے بعد 83 سالہ فلم ساز نے رضاکارانہ طور پر مقدمہ واپس لے رہے ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دونوں فریقین کے مابین معاہدہ کن شرائط پر طے ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات عدالت میں دونوں فریقین کے وکلاء کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزات میں سے معلوم ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان میں معاہدہ طے پا گیا ہے، عدالت میں دستاویزات جمع کرائے جانے کے بعد ووڈی ایلن نے مقدمہ ختم کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں