ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

عالمی بینک کی جانب سے یوکرین کے لیے قرضہ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

روس یوکرین جنگ کے بعد یوکرین میں بے گھر ہونے والے شہریوں کی فلاح بہبود اور ان کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے عالمی بینک نے قرضے کی منظوری دے دی، مذکورہ اقدام جاپان کی ضمانت پر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے بے گھر لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور "عوامی وسائل کے اخراجات کی شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے” کے لئے جاپان کے ذریعہ یوکرین کے لئے گارنٹی شدہ 1.5 ارب ڈالر کے قرض کو منظوری دے دی ۔

عالمی بینک نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے آج 1.5 ارب ڈالر یوکرین ریلیف اینڈ ریکوری ڈیولپمنٹ پالیسی لون (ڈی پی ایل) کی منظوری دے دی۔

- Advertisement -

قرض کی ضمانت حکومت جاپان نے ایڈوانسنگ نیڈز کریڈٹ انہانسمنٹ فار یوکرین ٹرسٹ فنڈ (ایڈوانس یوکرین) کے تحت دی ہے اور یہ 2023 میں یوکرین کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی امدادی پیکج کا ایک لازمی حصہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ قرض یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن سے بے گھر ہونے والے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور اصلاحات میں مدد فراہم کرے گا۔

واضح رہے روسی حملہ کے بعد یوکرین کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اس کو قرض کی اشد ضرورت ہے۔ عالمی بینک کے اس اقدام سے یوکرین کو بہت بڑی سہولت میسر ہوگی اور یوکرین پر روسی حملے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کو اس قرض سے کافی مدد ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں